عبدالرشید جونیئر کا انتقال، آرمی چیف کا اظہار افسوس

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کے عظیم کھلاڑی عبدالرشید جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہاکی کے عظیم کھلاڑی عبدالرشید جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا ان کے انتقال سے ملک عظیم کھلاڑی سے محروم ہوگیا۔ آرمی چیف نے عبدالرشید جونیئر مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی، انھوں نے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے، اور اللہ مرحوم کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے