کراچی ،سڑک حادثہ، موٹرسائیکل سوار3افراد جاں بحق

کراچی(صباح نیوز) کراچی کے علاقے ہاکس بے کے قریب حادثے کے نتیجے میںموٹرسائیکل سوار 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں ہاکس بے کے قریب میں موٹرسائیکل سڑک پر رکھے بلاکس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سوار 3افراد دم توڑ گئے ،جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں ،جاں بحق افراد کی شناخت خلیل ،نیاز اور عظیم کے نام سے ہوئی ۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد ماڑی پور اور سہراب گوٹھ کے رہائشی تھے ،حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔