‘عمران خان ملک کو مہنگائی اور بیروزگاری سے نکالیں گے’

اٹک : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تاریخ ثابت کرے گی کہ عمران خان ملک کو مسائل سے نکالے گا، میرا ایمان ہے کہ عمران خان ملک سے مہنگائی،بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 1521 میں بابا گرونانک یہاں تشریف لائے تھے، سکھوں کیلئے رہائش کا بہت مسئلہ تھا، ریلوے اسٹیشن پرسکھوں کیلئےبڑےمہمان خانے بنائے گئے ہیں۔ ایم ایل ون کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 16سال پہلےایم ایل ون پرکام شروع کیا، ایکنک نےایم ایل ون کی منظوری دیدی ہے، 90 فیصد مقامی لیبرہوگی