وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانےکیلئےآگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آگاہی مہم کا پلان ترتیب دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانےکیلئےآگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرآگاہی مہم کاپلان ترتیب دے دیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو ٹیکس نیٹ بڑھانےپرابتدائی بریفنگ دی گئی ، معاون خصوصی برائےریونیو ڈاکٹروقارمسعودنےٹیکس نیٹ مہم پربریفنگ دی۔