اقتصادی معاملات، مشیرتجارت نے لائحہ عمل وضع کردیا

تفصیلات کے مطابق مشیرتجارت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ پلاسٹک کے شعبے کا مشاورتی اجلاس جلد طلب کریں گے۔ پلاسٹک، انجینئرنگ، دواسازی اور ٹیکسٹائل کے لیے ٹیرف پالیسی وضع کریں گے۔ عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں تمام اسٹیک ہولڈرز مشاورت کے لیے تیار ہوں گے۔ مشاورت میں اسٹیک ہولڈرز اپنی تجاویز پیش کریں گے۔