خیبرپختونخوا کے شہری شناختی کارڈ کو بطور ہیلتھ کارڈ آج سے استعمال کرسکیں گے

لاہور : وزیراعظم عمران خان آج خیبرپختونخوا کے شہریوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کا عملی آغاز کریں گے ، جس کے بعد شہری شناختی کارڈ کو بطور ہیلتھ کارڈ استعمال کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم آج کےپی کے شہریوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کاعملی آغاز کریں گے ، جس کے بعد سوات کے شہری شناختی کارڈ کوبطورہیلتھ کارڈ آج سے استعمال کرسکیں گے۔