جیسنڈا آرڈرن نے دوسری مرتبہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا حلف اٹھالیا

ویلنگٹن: جیسنڈا آرڈرن نے دوسری مرتبہ وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھالیا۔ نیوزی لینڈ کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنی والی جیسنڈا آرڈرن نے جمعہ کے روز دوسری مرتبہ وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھایا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حلف برداری کی تقریب ویلنگٹن گورنمنٹ ہاؤس ہوئی جس میں جیسنڈا آرڈرن اور ان کی کابینہ کے ارکان نے انگریزی زبان میں حلف لیا۔