حکومتی ترجمانوں میں زیادہ جھوٹ بولنے کی ریس ہورہی ہے،مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے حکومت کی فاسشسٹ سوچ کا عملی مظاہرہ پورا ملک دیکھ رہا ہے۔ وزیراعظم اور کرائے کے ترجمانوں میں زیادہ جھوٹ بولنے کی ریس ہو رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ آج پنجاب کو ترقی دینے والا عوام کا خادم شہباز شریف پابند سلاسل ہے جو کسان پیکج دے اس کو سزا اور جو کسان کی جان لے اس ووٹ چور کو انعام دیا جاتا ہے۔ آٹا، گندم، چینی چور کسانوں پر ڈنڈے برسا رہے ہیں اور جانیں لے رہے ہیں۔ آٹا چینی چوروں نے شہباز شریف کو جیل میں بند کرکے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی چھین لی ہے۔ شہباز شریف کو ناحق گرفتار کر کے ووٹ چور سلیکٹڈ عوام کا آٹا، چینی، بجلی، گیس اور ترقی چوری کر رہے ہیں