بلاول بھٹو کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے ،نواز شریف جو بتا رہے ہیں وہ حقائق پر مبنی حقیقت ہے۔مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن نے بلاول بھٹو کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دے دیا ہے۔ پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف جو بتا رہے ہیں وہ حقائق پہ مبنی حقیقت ہے۔ محمد زبیر کہتے ہیں عدالت میں نہیں کھڑے کہ ثبوت پیش کریں۔نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر کہتے ہیں ہم کوئی بات فرضی کہانیوں کی بنیاد پر نہیں کرتے۔ عدالت میں نہیں کھڑے کہ ثبوت پیش کریں۔ عمران خان کو سلیکٹڈ سب سے پہلے بلاول بھٹو نے ہی کہا تھا۔ مریم اورنگزیب کہتی ہیں بلاول بھٹو کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے ،نواز شریف جو بتا رہے ہیں وہ حقائق پر مبنی حقیقت ہے۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بلاول بھٹو کی ذاتی رائے ہے۔ نواز شریف جو بتا رہے ہیں وہ حقائق پہ مبنی ہے۔ اس بات کے گواہ قائد محمد نواز شریف خود اور پاکستان کی عوام ہے۔