کورونا وائرس کی نئی لہر سے پچنے کے لیے ایس او پیز کی پابندی کی جائے، سعودی وزارت صحت

سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے لیے ایس اوپیز کی پابندی کی جائے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کو رونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران سب لوگ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت وسلامتی کو یقینی بنانے کےلیے ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں، بعض لوگوں کی لاپرواہی سب کو مشکل میں ڈال دے گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ملکوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز بڑھ رہے ہیں اور لوگ بچاﺅ کے لیے مقررہ تدابیر نظر انداز کر رہے ہیں خصوصا نوجوان لاپرواہی کا زیادہ مظاہرہ کر رہے ہیں، محفوظ زندگی کی بحالی کا واحد راستہ ایس اورپیز کی بحالی میں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش ا?ئند ہے کہ وائرس سے بچاﺅ کی تدابیر کی پابندی کی جا رہی ہے، اس کا صلہ مملکت میں نئے کیسز میں مسلسل کمی کی صورت میں مل رہا ہے۔ ترجمان نے پھر کہا کہ شہری اور غیر ملکی پبلک مقامات پر ماسک استعمال کریں، ہاتھ پابندی سے دھوتے رہیں، سماجی فاصلے کا دھیان رکھیں، ہجوم والی جگہو ں پر نہ جائیں، اجتماعات میں مقررہ تعداد سے زیادہ لوگ شرکت نہ کریں اور صاف ستھری ہوا کا اہتمام کریں۔