افغانستان میں خشک سالی اور غذائی قلت کا سامنا : جرمنی کا افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے 60 کروڑ یوروز امداد کا اعلان
افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے جرمنی نے 60 کروڑیوروز اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔افغانستان میں موجودہ صورتحال بحران کی طرف بڑھ رہی ہے۔ خشک سالی، عذائی قلت، اور بے روزگاری انکے مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے ۔جرمن امداد ادارہ برائے مہاجرین کے توسط سے ٖضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی جائیگی ۔اسکے علاوہ جرمنی نے ایران اور پاکستان میں بے گھر ا افغان شہریوں کی امداد جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔