ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری, 561افراد میں ڈینگی کی تصدیق, 6افراد زندگی کی بازی ہار گئے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، رواں سیزن میں اب تک اسلام آباد میں 4 ہزار 71ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ لاہور میں ڈینگی وبا کی شکل اختیار کر گیا،تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے، ایک روز میں مزید 86ڈینگی کیس سامنے آگئے،محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں رورل ایریا سے 41اور اربن ایریا سے 45ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سیزن میں اب تک اسلام آباد میں 4ہزار 71ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں،دوسری جانب صوبہ پنجاب میں بھی ڈینگی کیسز کا پھیلاﺅ جاری ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 561افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی اور ایک پولیس اہلکار سمیت 6افراد زندگی کی بازی ہار گئے، لاہور میں ڈینگی وبا کی شکل اختیار کر چکا ، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24گھنٹے میں لاہور سے ڈینگی کے 388، راولپنڈی سے 34، گوجرانوالا ، ملتان 11،11، فیصل آباد 9، وہاڑی 8 اور قصور سے 7مریض رپورٹ ہوئے،سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں اب تک ڈینگی کیسز کی تعداد 16ہزار 960ہو چکی ہے جبکہ ڈینگی بخار کے باعث 59افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔