190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ, 1وکٹ کے نقصان پر 59 رنز بنا لیے
ابوظہبی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا ہے۔ شارجہ میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم معرکے میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے انگلینڈ کو 131 رنز تک محدود کرنا ہوگا اور یہ میچ 58 رنز سے جیتنا ہوگا۔