ٹی20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست
ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے وین ڈر ڈوسن اور ایڈن مرکرم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے شکست دے دی لیکن اس کے باوجود وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے سپر12 راؤنڈ کے میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔