مبینہ ویڈیو لیک معاملہ: سپریم کورٹ کی اعظم سواتی کے ججز ریسٹ ہاؤس کوئٹہ میں قیام کی تردید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کے معاملے پر سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سینیٹر نے سپریم کورٹ ججز ریسٹ ہاؤس کوئٹہ میں کبھی قیام نہیں کیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اسپیشل برانچ بلوچستان کے مطابق اعظم سواتی نے بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی (جوڈیشل کمپلیکس کوئٹہ) میں قیام کیا تھا، جو سپریم کورٹ آف پاکستان کے زیر انتظام نہیں ہے۔سپریم کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی پریس کانفرنس الیکٹرانک / سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہے جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ وہ جب سپریم کورٹ جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں ٹھہرے تھے تو اس وقت قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔