سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ , سابق وزیر اعظم ہونے کے باجود اب تک حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہوسکی: عمران خان

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ وزیرآباد فائرنگ واقعہ کو 3 روز گزر گئے لیکن سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ اور سابق وزیر اعظم ہونے کے باجود اب تک حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہوسکی۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج تین ایشوز پر بات کرنا چاہتا ہوں، تین روز ہوگئے ہیں کہ وزیر آباد فائرنگ واقعہ کی ایف آئی آر درج نہیں ہوسکی، کیا پاکستان کچھ لوگ ایسے ہیں کہ جو قانون سے بالا تر ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے اوپر ہونے والے حملے کی اب تک ایف آئی آر اس لیے درج نہیں ہوسکی کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ ہم وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف تو ایف آئی آر کاٹ سکتے ہیں لیکن وہ جو فوجی افسر ہے اس کے خلاف ہم ایف آئی آر درج نہیں کرسکتے۔
عمران خان نے کہا کہ مجھے پتا تھا کہ کون اس میں ملوث ہے اور میرا حق ہے کہ میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کراؤں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں ملک کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں، میں ملک کا سابق وزیر اعظم ہوں لیکن میرے اوپر حملے کی ایف آئی آر اب تک درج نہیں ہوسکی۔