تنزانیہ: مسافر طیارہ جھیل میں گرنے سے 19 افراد ہلاک

تنزانیہ میں موسم کی خرابی کی وجہ سے بوکوبا ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل ہی مقامی مسافر طیارہ وکٹوریہ جھیل میں گر گیا جس کے نتیجے میں 19 مسافر جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں ’اے ایف پی‘ اور ’رائٹرز‘ کے مطابق تنزانیہ کے وزیر اعظم قاسم مجالیوا نے 19 افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ’اس دکھ کی گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں۔‘قبل ازیں مقامی پولیس کے سربراہ ولیم مومپگھلے نے بوکوبا ایئرپورٹ پر نمائندگان کو بتایا کہ پریسجن ائیر لائن کے طیارے کے ساتھ واقع پیش آیا جو ایئرپورٹ سے ایک سو میٹر کے فاصلے پر جھیل میں گر کر تباہ ہوا۔