کوئٹہ:کانگو وائرس کا مشتبہ مریض انتقال کرگیا۔
کوئٹہ میں کانگو وائرس کا مشتبہ مریض انتقال کرگیا۔کانگو وائرس سے متاثرہ شخص کو ہزار گنجی سے تشویش ناک حالت میں فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔واضح رہے کہ کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثر ڈاکٹر شکراللہ کراچی میں دورانِ علاج انتقال کرگئے تھے۔کوئٹہ میں کانگو وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کردی جس میں صوبے کے تمام ہسپتا لوں کو کانگو وائرس سے بچائو اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ۔