امریکی انتخابات: پاکستانی نژاد امریکی دوسری مرتبہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی میں بلا مقابلہ کامیاب
پاکستانی نژاد امریکی سلمان بھوجانی نے دوسری مرتبہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی میں بلامقابلہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔ضلع 92 کی بطور ڈیموکریٹ نمائندگی کرنے والے سلمان بھوجانی کا تعلق کراچی سے ہے۔ انہوں نے پہلی بار 10 جنوری 2023 کو عہدہ سنبھالا۔2022 کے انتخابات میں سلمان نے ریپبلکن حریف جو لیونگسٹن کو شکست دی، لیونگسٹن کے 14،610 کے مقابلے میں 20,182 ووٹ حاصل کیے۔ اس سال، وہ اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے پارٹی کے اندر بلامقابلہ منتخب ہوئے۔سلمان بھوجانی نے سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری کے ساتھ ڈلاس میں یونیورسٹی آف ٹیکساس سے گریجویٹ کیا اور اپنے کیریئر میں اٹارنی اور سٹی کونسل ممبر رہے۔یہ بات بھی قابل غور ہے کہ حالیہ انتخابات میں کوئی بھی ریپبلکن ان کے خلاف نہیں لڑا جس کی وجہ سے وہ بلا مقابلہ جیت گئے۔اپنی مہم کے دوران سلمان بھوجانی نے مقامی اور ریاستی انتخابات کی اہمیت کو اجاگر کیا، پاکستانی امریکی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ ووٹنگ کے ذریعے اہم مسائل پر اپنے اثر و رسوخ کو پہچانیں۔