سپریم کورٹ کراچی بدامنی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا محفوظ کردہ فیصلہ آج سنارہی ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ دن ایک بجے فیصلہ سنائے گا۔ عدالت نے تمام متعلقہ افراد اور اداروں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ پانچ رکنی بینچ میں جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس امیر مسلم ہانی اور جسٹس غلام ربانی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کی سماعت چوبیس اگست سے شروع کی اور روزانہ کی بنیاد پر دس دن میں سماعت مکمل کرکے سولہ ستمبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ماتحت عدالتوں کو ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پرسماعت کی ہدایت کی تھی اور پولیس کو حکم دیا تھا کہ وہ جرائم کے خلاف اقدامات کی رپورٹ روزانہ عدالت میں پیش کرے۔