امریکہ پاکستان پرالزام تراشی کا سلسلہ بند کردے- عبداللہ حسین ہارون
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں عبد اللہ حسین ہارون کا کہنا تھا کہ پاکستانی امن پسند لوگ ہیں،امریکہ افغانیوں کے کہنے پر ہم پر انگلی نہ اٹھائے، انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ حقانی سابق امریکی صدر ریگن دور کی پیداوار ہیں،انہوں نے کہا کہ امریکہ کے حقانی نیٹ ورک سے رابطوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں،مائیک مولن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ امریکی فوج کے سابق سربراہ شاید اب نیند سے جاگے ہیں، عبد اللہ حسین ہارون کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو سمجھ آگئی ہے کہ ہر مسئلے کا حل محض طاقت کا استعمال نہیں ہوتا۔