خیبرایجنسی:شدت پسندوں اورقومی لشکرمیں جھڑپیں،5رضاکارجاں بحق , جھڑپوں میں7شدت پسند بھی مارے گئے
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کےعلاقےاکاخیل میں شدت پسندوں نے امن لشکرکے دومراکز پرحملہ کردیا شدت پسندوں کی فائرنگ سے امن لشکر کے پانچ رضا کار جاں بحق ہوگئے۔ امن لشکر نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے ٹھکانوںپر حملہ کیا، فائرنگ کے نتیجے میں سات شدت پسند بھی مارگئے۔