کراچی پولیس نے عزیزآباد سے برآمد ہونےوالا اسلحہ عارضی طور پر پاک فوج کے حوالے کردیا
ذرائع کے مطابق پولیس نے مہلک ہتھیار محفوظ کرنے اور دهماکہ خیز مواد کو ڈی فیوز کرنے کیلئے پاک آرمی سے مدد طلب کر لی ہے، عزیزآباد سے برآمد کیا جانے والا اسلحہ علی الصبح پاک فوج کے حوالے کردیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اسلحہ کے گیج اور اس کی شناخت میں بهی مدد فراہم کرے گی، ادھر ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاریکھ نے بتایا کہ پولیس کے پاس خطرناک اسلحہ رکھنے کیلئے محفوظ مال خانہ موجود نہیں ہے، عدالت کے طلب کرنے پر پاک فوج سے اسلحہ واپس لے لیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا اسلحہ ساؤتھ افریقہ سیٹ اپ کا تها، ایم کیوایم مرکز کے قریب سے برآمد ہونے والے اسلحہ کا مقدمہ کسی کے خلاف تاحال درج نہیں کیا جا سکا، عزیزآباد میں مکان نمبر آٹھ سو چوبیس کے زیرزمین پانی کے ٹینک سے اسلحہ برآمد کیا گیا تھا، پولیس نے مکان کو سیل کردیا ہے