الیکشن سے پہلے ن لیگی رہنماؤں کو گرفتاری کی ٹھان لی گئی ہے, عمران خان نے روش نہ بدلی تو سڑکو پر احتجاج ہو گا, حمزہ شہباز

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن میں دھاندلی کے لیے دھونس بھی شروع کر دی ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ لولی لنگڑی حکومت ہوا میں معلق ہے، نیازی صاحب صرف چار ووٹ لے کر وزیراعظم بنے اور ضمنی الیکشن سے خوفزدہ ہیں۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سینتیس صوبائی اور گیارہ قومی اسمبلی کی نشستوں کا انتخاب ہے، اور نیازی صاحب کی کوشش ہے کہ ان میں کامیابی حاصل کر کے اپنی حکومت بچا لی جائے، اور ن لیگی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا اصل مقصد بھی یہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن سے پہلے ن لیگی رہنماؤں کو گرفتاری کی ٹھان لی گئی ہے تو اپنا شوق پورا کرلیں، ہم بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہیں، اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے آپ کے دل کا بغض سامنے آ رہا ہے۔ آپ دھاندلی سے بنی حکومت کو چھپا نہیں سکتے، ہم آپ کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔