شہباز شریف کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ شہباز شریف نے فواد حسن فواد کے ساتھ مل کرٹھیکیدار چوہدری لطیف اینڈ سنزکا ٹھیکہ منسوخ کیا۔نیب

نیب کے مطابق شہباز شریف کے خلاف پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی اور کاسا ڈویلپرز کی تحقیقات ہورہی تھیں۔ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ فواد حسن فواد سے مل کر چوہدری لطیف اینڈ سنز کا ٹھیکہ منسوخ کرکے منظور نظر افراد کو ٹھیکہ دیا۔ شہباز شریف کے اقدام سے قومی خزانہ کو نقصان ہوا ۔ آشیانہ منصوبے کا ٹھیکہ بسم اللہ کمپنی کو نوازنے کے لیے دیا گیا۔ دوہزار کنال سے زائد اراضی سے ٹھیکیدار کو فائدہ پہنچایا گیا۔ پہلا منظور شدہ ٹھیکہ قانون اور پیپرا قانون کے مطابق تھا۔ اس ٹھیکے کو منسوخ کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں تھی۔۔