شہبازشریف کی گرفتاری سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوئی،ملک میں احتساب نہیں،احتساب کے نام پرانتقام لیا جارہا ہے,خواجہ سعد رفیق

سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری کا دن پاکستانی سیاست میں سیاہ ترین دن ہے،،قائد حذب اختلاف کو گرفتار کروانے والوں نے پوری دنیا میں پاکستانی کی بےعزتی کروائی ہے۔شہباز شریف کی گرفتاری سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوئی۔ اس ملک میں احتساب نہیں، احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ شہباز شریف جس نے پنجاب کو بدل ڈالا، جس کی تعمیر و ترقی کی مثالیں دنیا دیتی ہے، اس شہبازشریف کے ساتھ جو ہوا، وہ قابل مذمت ہے، شرمناک ہے، اذیت ناک بھی ہے اور سیاسی انتقام لینے والوں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں بھی بعض لوگوں کو کٹھکتا ہوں۔ میرے والد کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ میری والدہ کا انتقال بھی مشرف کے آمریت دور میں اس وقت ہوا جب مجھے جمہوریت کے لئے جدوجہد کرنے کی پاداش میں جیل میں ڈالا گیا۔