آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار شہباز شریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا

لاہور:آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا، جہاں انہیں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لیا جائےگا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کو اُن کا وکیل مقرر کیا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق احتساب عدالت لے جانے سے پہلے شہباز شریف کاطبی معائنہ کیا گیا اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل فٹ قرار دیا۔ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، احتساب عدالت کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور عدالت آنے والے راستے بند کردیئے گئے ہیں۔