شہباز شریف کی پیشی، پولیس کا ن لیگی کارکنان پر لاٹھی چارج

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کارکنان نے مذاحمت کی جس کے بعد پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز، پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب اور کارکنان کی بڑی تعداد احتساب عدالت میں موجود ہے۔
امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ عدالت کی طرف آنے والی سڑک کو بھی بیریئر لگا کر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔احتساب عدالت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ پولیس کی نفری میں تھانہ انار کلی اور تھانہ اسلام پورہ کے جوان تعینات ہیں۔