وزیراعظم کو ترقیاتی منصوبوں اورسیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی
وزیر اعظم دورہ کوئٹہ میں صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیراعظم کوئٹہ میں پارلیمنٹیرینز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملیں گے۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر منصوبہ بندی و ترقی، وزیر مملکت برائے داخلہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں وزیراعظم عمران خا ن کو بلوچستان کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔