ن لیگ کو دیوار سے لگائیں گے توملک اوران کیلئے اچھا نہیں ہوگا: سائرہ افضل تارڑ

رہنما ن لیگ سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ احتساب کےنام پرانتقام کسی صورت قبول نہیں۔ نوازشریف کےبعداب شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے۔ شہبازشریف کو دھوکے سے بٹھا کرگرفتار کیا گیا۔ مسلم لیگ ن خاموش نہیں بیٹھے گی۔ خواجہ احمد حسان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو گرفتار کرکے ناکردہ گناہ کی سزادی جارہی ہے۔ ایسےاقدامات سےاچھےومخلص لوگ سامنےنہیں آَئیں گے