جرمنی میں کار حادثہ میں پانچ افراد زخمی
جرمن دارالحکومت برلن میں کار کے ایک حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ شہر کے مغربی حصے میں واقع ایک کیفے کے باہر ایک کار اچانک راہ گیروں پر چڑھ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ گاڑی کا ڈرائیور طبی مسائل کا شکار ہے اور یہ کوئی دہشت گردانہ کارروائی معلوم نہیں ہوتی۔ طبی ذرائع کے مطابق اس حادثے میں کم ازکم دو افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔