خیبرپختونخوا میں استحکام حاصل کرنے کے بعد بلوچستان ہماری اولین ترجیح ہے, آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزراء کے ہمراہ سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکوئٹہ ایئربیس پروزیراعظم عمران خان کااستبقال کیا، وزیراعظم کو بلوچستان کی سکیورٹی کی صورتحال اور خوشحال بلوچستان کے تحت صوبے کی سماجی و معاشی ترقی پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم کو سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی ،پاک افغان سرحدپرباڑمیں پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا معاشی مستقبل ہے، خیبرپختونوا میں استحکام کے بعد پوری توجہ بلوچستان پر مرکوز کئے ہوئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے صوبے کے امن و امان،سماجی و معاشی ترقی میں سیکیورٹی فروسز کے کردار کوسراہا، ان کا کہنا تھا کہ ملک کی صحیح منزل امن، ترقی اور خوشحالی ہے، ان شا اللہ ملک کو صحیح سمت کی جانب گامزن کریں گے، جامع قومی کوششوں سے ملک اور بلوچستان میں امن و ترقی آئے گی۔