وزیراعظم عمران خان سے بی۔ این۔ پی (مینگل گروپ) کے پارلیمانی وفد کی وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کوئٹہ میں ملاقات

ملاقات میں مخلوط حکومت میں اتحادی جماعت کے 6-نکات کے حوالے سے تبادلہ خیال۔ بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی، عوام کی فلاح و بہبود، کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مشاورت اور کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ۔ وفد میں سینیٹر جہانزیب جمالدینی، ثناء بلوچ اور صوبائی اسمبلی کے اراکین شامل تھے ۔