سعودی ولی عہد نے پاکستان سے ثالثی کی درخواست نہیں کی، حکومتی ترجمان
اسلام آباد: وفاقی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہدنےپاکستان سےثالثی کی درخواست نہیں کی،وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر مقامی ہفتہ وارمیگزین کی رپورٹ بےبنیادہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان،سعودی عرب کی قیادت کےتعلقات انتہائی خوشگواراوربرادرانہ ہیں، رپورٹ پاک سعودی تعلقات سبوتاژ کرنےکی کوشش ظاہرہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے سعودی ولی عہدکاطیارہ واپس کینیڈایانیو یارک واپس نہیں بلایاگیاتھا۔ ساتھ ہی ساتھ ترک،ملائیشین رہنماؤں سےوزیراعظم کی ملاقات پرپیش کردہ نظریہ بھی بےبنیادہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہرپورٹ میں وزیراعظم کی کامیاب ملاقاتیں کمزورکرنےکی کوشش کی گئی ہے ،امریکی ہفت روزہ میں شائع خبرمیں کوئی صداقت نہیں،امریکی ہفت روزہ میں شائع خبربےبنیاد،ذاتی خواہشات پرمبنی ہے۔