چیئرمین نیب نے تاجروں کے الزامات کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال نے تاجروں کی طرف سے نیب پر لگائے گئے الزامات کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ آج (اتوار) صبح اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کبھی بھی تاجروں کے خلاف نا مناسب اقدامات نہیں کرے گا، انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں تاجر برادری کو سازگار ماحول کی فراہمی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کاروباری پالیسیاں وضع نہیں کرتا ۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ انہوں نے کبھی صوابدیدی اختیار بھی نہیں مانگا، جاوید اقبال نے کہا کہ نیب قانون کے اندر آزادانہ طورپر کام کررہا ہے۔