کووڈ 19 کیسز میں اضافہ: 235 مریضوں کی موت , ایران کے 26 صوبے ریڈ زون قرار
ایران میں کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے اور اموات کے پیش نظر تقریباً پورا ملک ہی 'ریڈ زون' قرار دے دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق انسداد کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس نے لوگوں کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کے پیش نظر مزید کیسز کے امکان پر فیلڈ ہسپتالوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اس حوالے سے وزارت صحت کے ترجمان سیما سعادت لاری نے کہا کہ ایران کے 31 میں سے 26 صوبے 'ریڈ زون' میں شامل ہیں جہاں کووڈ 19 کے کیسز کی بلند ترین سطح ہے جبکہ چار 'اورنج زون' میں ہیں جہاں نسبتاً کم کیسز ہیں۔