حکومت بے سہاراافرادکی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہرممکن کوششیں کرے گی:وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت غریب اوربے سہاراافرادکی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہرممکن کوششیں کرے گی۔
انہوں نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ پناہ گاہوں میں رہنے والے محنت کش اور نادار لوگوں کی خوداعتمادی کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے انھیں بہتر انداز میں خدمات فراہم کی جانی چاہئیں ۔
وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت میں ماڈل پناہ گاہوں کے قیام اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے معیار پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مستحق اور نادارلوگوں کی ضروریات پوری کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور حکومت یہ ذمہ داری پوری کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیگی۔