پاکستان میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق ، 516 مریضوں کی حالت تشویشناک
اسلام آباد : پاکستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید چھ مریض جان سے گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 523 ہوگئی جبکہ 516 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے تازہ اعداو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں24گھنٹےمیں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سےاموات 6523 ہوگئی۔ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں ملک بھر میں 28 ہزار 280 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 467 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 727 تک جا پہنچی جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8588 ہے۔