وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چودھری محمد یونس انصاری اور ایم پی اے چودھری اشرف علی انصاری کی ایک اور ملاقات باہمی دلچسپی کے امور
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چودھری محمد یونس انصاری اور ایم پی اے چودھری اشرف علی انصاری کی ایک اور ملاقات باہمی دلچسپی کے امور ، گوجرانوالہ شہر کے مسائل کے حل اور دیگر معاملات پر بات چیت اداروں کے خلاف مذموم مہم چلانے والے عناصر کی شدید مذمت اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں - اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں - پاکستانی قوم ایسے عناصر کی پر زورمذمت کرتی ہے 22 کروڑ عوام ایسے شرانگیز بیانیے کو یکسرمسترد کرتے ہیں - پاکستان میں ایسے بیانیے کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں - تحریک انصاف کی حکومت اداروں کا ہر سطح پر احترام کرتی ہے - ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو متنازعہ بنانا کسی بھی طور درست نہیں - وزارت اعلی عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے - اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں - منتخب نمائندوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے - گوجرانوالہ شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے