غداری، مسلمانی کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنے شروع کیے تھے، شہباز گل
اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ غداری، مسلمانی کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنے شروع کیے تھے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غداری، مسلمانی کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنے شروع کیے تھے، بینظیر کو سٹیٹ رسک، عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہا، یہ ہے وہ نواز شریف ذہنیت جس نے پاکستان کو اخلاقی طور پر تباہ کیا، پی ٹی آئی پر بھارتی اور یہودیوں سے فنڈ لینے کا فارن فنڈنگ کیس، یہ کیا تھا ؟ دوسروں پر غداری کے الزامات اور دوسری طرف بغیر ویزا جندال سے خفیہ ملاقاتیں، کشمیری لیڈرشپ کے بجائے جندال کے گھر جانا، نیپال میں مودی سے خفیہ ملاقات، تو پھر آپ کیا ہیں، یہ سب کون کرتا رہا، یہ بھیانک چہرا کس کا ہے ؟