پاک بحریہ اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کی خلیج عدن میں مشترکہ مشق
پاک بحریہ اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس نے خلیج عدن میں مشترکہ مشق کی۔ پاک بحریہ کے بحری جہاز پی این ایس ذوالفقار اور جاپانی بحری جہاز Onami نے مشق میں حصہ لیا۔ پاک بحریہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ مشق بحری سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کےلئے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشق کا مقصد دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانا ہے۔