گستاخانہ مواد تشہیرکیس : ملزمان کے وکلاء کو حتمی دلائل کیلئے آخری مہلت مل گئی
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے گستاخانہ مواد تشہیرکیس میں ملزمان کے وکلا کو حتمی دلائل کیلئے آخری مہلت دے دی گذشتہ روز سماعت کے دوران چاروں ملزمان کو اڈیالہ جیل سے عدالت لایاگیا اس موقع پر وکلاصفائی نے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کرنے کی استدعاکی جس پر عدالت نے استدعامستردکرتے ہوئے وکلائ کوآئندہ سماعت پر حتمی دلائل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت9 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی