سکھر:ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکہ،پٹزی کو نقصان ,ٹریک3گھنٹے بعد بحال
سکھر میں کوٹ لالو کے قریب ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکہ ہوا جس سے پٹڑی کو نقصان پہنچا اور ٹریک تین گھنٹے بعد بحال کردیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے باعث ٹریک ٹوٹ گیا۔ دھماکے سے تھوڑی دیر قبل مسافر ٹرین گزری تھی۔ایس ایس پی ریلوے سکھر امجد منظور نے بتایا کہ اپ ٹریک پر کریکر کا دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پٹڑی کونقصان پہنچا،اپ ٹریک پر کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرینوں کو مختلف سٹیشنز پر روکاگیا ۔ڈی ایس ریلوے نے بتایا کہ ٹریک تین گھنٹے بعد بحال کر کے گرین لائن کو روانہ کر دیا گیا۔