نواز شریف کی مرحومہ اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی بھی کورونا ویکسی نیشن کی انٹری کر دی گئی
نواز شریف کی مرحومہ اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی بھی کورونا ویکسی نیشن کی انٹری کر دی گئی۔ بیگم کلثوم نواز کی میلسی کے علاقے میں کورونا ویکسی نیشن کی انٹری کی گئی،انہیں سائینو ویک کی پہلی ڈوز 5 اکتوبر کو لگائی گئی۔ اس سے قبل لندن میں مقیم میاں نواز شریف کی بھی دو مرتبہ جعلی انٹری کی جا چکی ہے۔ نواز شریف کی سائنو ویک کے بعد کین سائنو کی سنگل ڈوز کی انٹری کی گئی ۔ ہم نیوز نے نواز شریف کا ویکسی نیشن اسٹیٹس کی تصدیق بھی کرلی ہے۔ نوازشریف کی کین سائنو سنگل ڈوز ویکسی نیشن کی انٹری 3اکتوبرکو نارووال پبلک اسکول میں ہوئی۔ محکمہ صحت پنجاب نے نواز شریف کی جعلی انٹری کو شرارت قرار دے دیا ۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جعلی انٹری کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ نواز شریف کی جعلی انٹری پر ایف آئی سے رابطہ کر رہے ہیں۔