یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔یوسف رضا گیلانی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے اٹلی جارہے تھے، ائیرپورٹ سے امیگریشن کروائی تو کہا گیا کہ ان کا نام ای سی ایل میں ہے۔ اس معاملے پر پیپلز پارٹی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکنا فسطائیت ہے۔