افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کے دفتر کی مسجد میں دھماکا؛ 4 جاں بحق اور 25 زخمی
کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں وزارت داخلہ کے کمپاؤنڈ کی مسجد میں زوردار دھماکا ہوا جس میں 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت میں وزارت داخلہ کے کمپاؤنڈ کی مسجد میں دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی اور آس پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا سکا۔دھماکا جس مسجد میں ہوا وہاں وزارت داخلہ کے اہم حکام اور کام کے سلسلے میں آنے والے شہری بھی نماز ادا کرتے ہیں۔ دھماکے کے وقت بھی نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی۔ طالبان اہلکاروں نے دھماکے کے فوری بعد وزارت داخلہ کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔