بھارتی فوج کا ’چیتا ہیلی کاپٹر‘ گر کر تباہ، ایک پائلٹ ہلاک
بھارت کی ریاست اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’انادولو‘ نے بھارتی فوج کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اروناچل پردیش کے توانگ ضلع میں پیش آیا جو چین کی سرحد کے قریب ہے۔