ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی دوسری وکٹ 50 رنز پر گر گئی

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی دوسری وکٹ 50 رنز پر گر گئی۔ بھارتی شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہونیوالے ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر فیلڈ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی پوری ٹیم 49 ویں اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 3.4 اوورز میں پاکستان کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گر گئی جبکہ فخر زمان ایک بار پھر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابر اعظم ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے اور 5 رنز پر آؤٹ ہوگئے، امام الحق بھی زیادہ دیر پچ پر ٹھہر نہ سکے اور 15 سکور پر پویلین کی راہ لی۔