چین: چہرہ پہچان کر رقم کی ادائیگی کا سسٹم متعارف
شنگھائی( نیٹ نیوز) چین کے ایک ریسٹورنٹ میں گاہکوں کے لئے ادائیگی کا آسان اور نیا طریقہ متعارف کرا دیا گیا ، رقم کی ادائیگی کے لئے صارف اپنا چہرہ مشین کے سامنے لاتا ہے جس پر کیمرہ چہرے کی پہچان کرتا ہے اور بل ادا ہو جاتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اب صارفین کو کیش، بینک کارڈز اور موبائل ڈیوائس ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اس نئے سسٹم کو سمائل ٹو پے کا نام دیا گیا ہے۔