ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ فلوریڈا کی طرف کیٹیگری فائیو کا طوفان ارما بڑھ رہا ہے
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ فلوریڈا کی طرف کیٹیگری فائیو کا طوفان ارما بڑھ رہا ہے، جس کے بعد ساحلی جزائر کو خالی کرایا جا رہا ہے، مغربی کیز سے بھی سیاحوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے، مختلف کاؤنٹیوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ماہرین موسمیات کے مطابق بحر اوقیانوس میں بننےوالا طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے،، ایک سو پچاسی میل فی گھنٹا کی رفتار سےطوفانی ہوائیں اور آندھی چل رہی ہے،، طوفانی ہوائیں جمعےکی شام تک جنوبی فلوریڈا پہنچیں گی،، کینز کا علاقہ سطح سمندر سےتین سے چار فٹ بلند ہے،، طوفان کی وجہ سےسات سے گیارہ فٹ بلند لہریں اٹھنےکا امکان ہے۔